10 اپریل 2013 - 19:30
کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ

کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے. دھشتگردی کی اس لہر میں سیاسی و مذھبی رہنماوں سمیت پولیس افسران، ججز اور اعلی عہدوں پر تعینات 32 شخصیات کی جان کو خطره ہے.

ابنا: حساس اداروں کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ ہے. دھشتگردی کی اس لہر میں سیاسی و مذھبی رہنماوں سمیت پولیس افسران، ججز اور اعلی عہدوں پر تعینات 32 شخصیات کی جان کو خطره ہے.اس بات کا انکشاف حساس اداروں نے کیا ہے اور ملک بھر کی اہم شخصیات کو کراچی میں سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا ہےاور کہا هے کہ لشکر جھنگوی، تحریک طالبان اور جند اللہ ان شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں.آج حیدر آباد میں متحدہ قومی مومنٹ کے صوبائی امیدوار کے قتل کے ساتھ ہی انتخابات میں تشدد اور لا قانونیت کا آغاز ہو گیا ہے اور اس دہشتگردی اور تشدد میں مزید اضافہ کے خدشات کا بڑے پیمانے پر اظہار کیا جا رہا ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲